ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کورونا وائرس کی روک پر لاک ڈاؤن بے اثر ؛ کرناٹک میں ایک ہی دن 1925 پوزیٹیو کیس، 37؍اموات

کورونا وائرس کی روک پر لاک ڈاؤن بے اثر ؛ کرناٹک میں ایک ہی دن 1925 پوزیٹیو کیس، 37؍اموات

Mon, 06 Jul 2020 10:53:06    S.O. News Service

بنگلورو،6؍جولائی (ایس او نیوز)  ریاست کرناٹک میں کل ایک ہی دن کورونا وائرس کی زد میں آکر 37 مریض ہلاک ہوگئے جبکہ 1925 کووڈ معاملات کا پتہ چلا ہے۔ کرناٹک میں بھی کورونا وائرس کا خوفناک پھیلاؤ رکنے اور تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے، ہر گزرتے لمحے اور دن کے ساتھ کورونا وائرس کے نئے معاملات میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے، کرناٹک میں ان لاک ۔2 میں غیر معمولی نرمی کی وجہ سے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا متاثرین کی اموات میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھا جارہا ہے، 24 گھنٹوں میں جملہ 37 افراد ہلاک ہونے  کی اطلاع محکمہ صحت نے دی ہے۔کرناٹک میں کل ایک ہی دن کورونا وائرس کے پوزیٹیو معاملات کی تعداد 1925 ریکارڈکی گئی ہے۔

ریاستی محکمہ صحت کی جانب سے جاری تازہ جانکاری ہیلتھ بلیٹن کے مطابق بروز ہفتہ شام 5 بجے سے بروز اتوار شام 5 بجے تک 1925 نئے کورونا کیس سامنے آئے، اس کے ساتھ ریاست میں کورونا متاثر ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 23474 ہوگئی ہے۔ راجدھانی بنگلورو میں ایک ہی دن 1235 معاملات پیش آئے، جملہ تعداد 9581 ہوگئی ہے، بنگلورو اب محفوظ شہروں کے زمرے سے باہر ہوکر موسٹ ڈینجر زون میں داخل ہوگیا ہے۔ریاست بھر میں 37 افراد کورونا سے فوت ہوگئے ہیں۔ ریاست میں کورونا وائرس سے علاج کے دوران اب تک مرنے والوں کی تعداد 373 ہوگئی ہے، جبکہ کورونا وائرس سے اب تک 9847 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جنہیں اسپتالوں سے ڈسچارج بھی کردیا گیا ہے۔ ریاست میں کورونا وائرس کے ایکٹیو اور فعال کیسوں کی تعداد 13250 ہے کبہ 243 افراد انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو ) میں زیر علاج ہیں۔


Share: